جلالپورجٹاں:جائیداد کیلئے بہن پر گلیوں میں تشدد ،ملزم گرفتار

جلالپورجٹاں:جائیداد کیلئے بہن  پر گلیوں میں تشدد ،ملزم گرفتار

جلالپورجٹاں (نامہ نگار)جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بہن کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈلا ،پھندا دینے کی کوشش۔ نواحی گاؤں ٹھٹھہ موسیٰ کے رہائشی لیاقت نے بیوہ بہن کی جائیداد ہتھیانے کیلئے گھر میں 7 دن سے قید کر رکھا تھا ۔

،گزشتہ روز وہ بھاگ نکلی لیکن لیاقت نے بیٹوں علی حسن اور حسن علی کے ساتھ مل کر پکڑ لیا اور گاؤں کی گلیوں میں تشدد اور پھندا ڈال کر گھسیٹتے رہے ،متاثرہ خاتون 4 بچوں کی ماں اور 10 کنال اراضی کی مالک ہے ۔  اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور خاتون کو بازیاب کرایا اور دو ملزموں لیاقت اور اسکے بیٹے حسن کو گرفتار کرلیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں