حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ پر مشاورت آج ہوگی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت آج ہونے کا امکان ہے۔

صدر آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا، اس اجلاس سے پہلے صدر زرداری پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا، صوبوں سے مرکز 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کررہا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لئے ایک نمبر پر بات چل رہی ہے، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں