سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر پر دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر پر دھاوا بول دیا۔تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رخسانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران گھر کے بیرونی دروازے کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔