ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ
جوہرآباد(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی علاوہ ازیں ڈاکٹرز،نرسز سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنرخوشاب ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، میل ،فی میل وارڈز،فارمیسی،دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی تمام مریضوں کی دیکھ بھال اورفری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیاڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔