مرکزی نعت کونسل تحصیل شاہ پور کے زیر اہتمام عید ملن تقریب

 مرکزی نعت کونسل تحصیل شاہ پور  کے زیر اہتمام عید ملن تقریب

شاہ پور (نمائندہ دنیا) مرکزی نعت کونسل تحصیل شاہ پور کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 جس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ حاجی سید ضمیر حسین شاہ ، صدر حاجی ملک منیر احمد ناز نے کہاکہ عید الاضحیٰ ہمیں محض جانور کی قربانی کا نام نہیں ، بلکہ یہ ایثار، اطاعتِ الٰہی اور اپنی انا و خواہشات کو قربان کرنے کا عملی پیغام ہے یہ تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے اپنی عزیز ترین چیزوں کو بھی خوش دلی سے بانٹ دیا جائے ۔ اسلام لوگوں کو اچھائی کی طرف بلاتا ہے دین اسلام کو مکمل ضابطہ حیات ہونے کا اعزاز حاصل ہے رسول اللہؐ نے جو دین ہم تک پہنچایا وہ مکمل ضابطہ حیات کا عمدہ نمونہ اور اسلام کی جیتی جاگتی تصویر پیش کر تا ہے افسوس اسکے باوجود بھی لوگ اس کو چھوڑ کر در بدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں