نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری کو لوٹ لیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں اصغر علی نامی شہری کے بیٹے کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔