شہر بھر میں وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم
تنویر کے گھر سے 8لاکھ روپے چوری، نوسرباز عائشہ سے نقدی لے اڑے
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزم تنویر کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے ، جبکہ اسی تھانے کی حدود میں نوسرباز ڈاکٹر عائشہ سے نقدی ہتھیا کر فرار ہوگیا۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں مسلح افراد نے عرفان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، جبکہ ارسلان بھی نقدی سے محروم ہوگیا۔ تھانہ قطب پور کے علاقے سے شعیب کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔تھانہ ممتازآباد کے علاقے میں آصف اور طارق کے موبائل فون چوری کر لئے گئے ، جبکہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں غلام مرتضیٰ کے گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں اسامہ سے نقدی چھین لی گئی، جبکہ سیتل ماڑی کے علاقے سے سراج کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سے نعمان کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔ادھر تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں عقیل سے نامعلوم افراد نے نقدی چھین لی، جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ندیم کے گھر سے سونا اور نقدی چوری کر لی گئی۔ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں حسین سے مسلح افراد نے نقدی چھین لی، جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں انس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔