صحت دشمنوں کے کیخلاف آپریشن ، 100 کلو ناقص ، مضر صحت کھویا برآمد

صحت دشمنوں کے کیخلاف آپریشن ، 100 کلو ناقص ، مضر صحت کھویا  برآمد

وارڈ نمبر 6ٹبہ سلطان پور میں یونٹ پر چھاپہ، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، پروڈکشن بند کروادی، خوراک میں ملاوٹ سنگین جرم، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، سید موسیٰ رضا

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملاوٹی کھویا بنانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر وارڈ نمبر 6 ٹبہ سلطان پور میں کھویا یونٹ کی انسپکشن، اڑھائی من ملاوٹی کھویا تلف، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج، پروڈکشن بند کردی گئی۔ڈی جی فوڈ سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں کھویا یونٹ سے بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھوئے میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر کھویا یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کھویا یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ خوراک میں ملاوٹ ایک سنگین جرم ہے جس پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں