سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے بھائی کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔