کشمیر، گلگت الیکشن سے قبل مخالفین پرتشدد افسوسناک، تنظیم اسلامی

کشمیر، گلگت الیکشن سے قبل مخالفین پرتشدد افسوسناک، تنظیم اسلامی

مقبول جماعتوں کوکالعدم قرار دینا ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہوسکتا، شجاع الدین

دادو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل ریاست کا سیاسی مخالفین اور عوام پر بدترین ظلم وجبر کرنا افسوسناک ہے ۔ عوامی مقبولیت کی حامل پُرامن جماعتوں کو محض الیکشن سے باہررکھنے کے لیے کالعدم قرار دینا ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کی جانب سے ‘‘جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی’’ (جے اے اے سی) پر پابندی عائد کرتے ہوئے اُسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینا سیاسی جبر ہے ۔ حکومتی بیانیہ یہ ہے کہ یہ اقدام مبینہ طور پرجے اے اے سی کا دہشت گردی میں ملوث ہونے اور نفرت انگیز رجحانات کو فروغ دینے کے باعث اٹھایا گیا۔ لیکن یہ فیصلہ محض سیاسی مخالفین کو انتخابی میدان سے باہر رکھنے کیلئے کیا گیا۔27جولائی کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ کمیٹی نے آزاد کشمیر کے لوگوں کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں