شادی شدہ خاتون کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا
ملزم نے مبینہ طور پر لقمان کی بہب کو اغوا کیا ،پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں لقمان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی شادی شدہ ہمشیرہ کو اغواکرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔