کمسن لڑکے کو نشہ آور مشروب پلا کر مبینہ زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو نشہ آور مشروب پلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سفیان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے کمسن بھائی کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرلیا اور اس دوران اسے اپنے ساتھی کی مدد سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔