معمولی رنجش پر فائرنگ2بھائی گولیاں لگنے سے زخمی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے 276 ج ب ڈنڈیوال میں معمولی رنجش پر ملز موں کی فائرنگ سے دو بھائی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔۔۔
جبکہ ملزمان فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ علی رضا، شہباز، ارشاد، شہزاد، خالد، بلال وغیرہ نے 22 سالہ مہیب اور 20 سالہ عبداللہ ولد عبدالمجید سکنہ ڈنڈیوال کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر مضروب کر دیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان ایک روز قبل بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا، جس کا ملزمان کو رنج تھا۔