ماموں کانجن:کبوتروں کی اڑان پر جوئے کے الزام میں مقدمہ، ایک ملزم گرفتار

ماموں کانجن:کبوتروں  کی اڑان پر جوئے کے  الزام میں مقدمہ، ایک ملزم گرفتار

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)تھانہ ماموں کانجن پولیس نے کبوتروں کی اڑان پر مبینہ طور پر جواء کھیلنے کے الزام میں 10 افراد کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع سے کبوتر، پنجرے اور ایک چھتری بھی قبضے میں لے لی۔اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا تاہم پولیس کو دیکھتے ہی متعدد افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے موقع سے وقار ولد رفیق جٹ کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں