ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون او3 بچے زخمی

ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون او3 بچے زخمی

30 سالہ اکرام موقع پر جاں بحق ،مہوش،ایمان، زینب اور طلحہ شدید زخمی

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )مکوآنہ خانوآنہ بائی پاس روڈ، رفحان ملز گودام کے قریب پیش آنیوالے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین بچے شدید زخمی ہو گئے ۔تیز رفتار ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں مکوآنہ کے رہائشی 30 سالہ اکرام موقع پر جاں بحق ہو گئے ، جبکہ انکی اہلیہ مہوش، 6 ماہ کی ایمان، 4 سالہ زینب اور 6 سالہ طلحہ شدید زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں