گڑ منڈی میں غیر قانونی کھوکھوں کیخلاف آج آپریشن کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جی ٹی روڈ سمیت اندورن بازاروں میں کسی بھی قسم کی تجاوزات ،قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، تاجر اورد کاندار تمام بازاروں میں اپنی د کانوں کے آگے کسی قسم کی روکاوٹ پیدا نہ کریں
اپنا سامان حدود میں رکھیں جس د کان کے آگے تجاوزات قائم ہوگی اس کیخلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پرایس ڈی ای او پیرا فورس راشد علی نے عملہ کے ہمراہ جی ٹی روڈ گڑ منڈی کا دورہ کیا اور کہا کہ غیر قانونی تما م کھوکھے از خود ہٹا دیں ورنہ آج ہیوی مشینری کے ساتھ صفایا کردیا جائیگا۔ گلہ قصاباں ،کلاتھ مارکیٹ،ریل بازار سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کی گئی ۔