پنجاب حکومت کی تحصیل بار نوشہرہ ورکاں کیلئے 25لاکھ روپے گرانٹ

پنجاب حکومت کی تحصیل بار نوشہرہ  ورکاں کیلئے 25لاکھ روپے گرانٹ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )پنجاب حکومت کی جانب سے تحصیل بار نوشہرہ ورکاں کیلئے 25لاکھ روپے گرانٹ جاری کر دی گئی ،

صدر تحصیل بار ابوذر مہدی اور جنرل سیکرٹری حافظ سہیل رسول گجر نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال سے چیک وصول کیا یہ گرانٹ تحصیل بار نوشہرہ ورکاں اور وکلا برادری کی فلاح و بہبود، بار کے انتظامی امور اور وکلا کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے دی گئی ،اس موقع پر ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں