ایف آئی اے کا یکشن ، بینکنگ فراڈ میں ملوث 2 ملزم گرفتار
ملزموں پر دھوکہ سے متعدد بینک اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس استعمال کرنے کا الزام
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کالیا۔ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد سب انسپکٹر اجمل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی بینکنگ سرگرمیوں کے ذریعے مالیاتی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ایک ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن کے دوران دو ملزمان، محمد رمضان ولد محمد علی اور محمد رمضان ولد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی مالیاتی لین دین اور رقوم نکلوانے کے لئے دھوکہ دہی سے کھولے گئے متعدد بینک اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس استعمال کرنے کا الزام ہے ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 3,50,000 روپے نقد رقم، موبائل فونز، اے ٹی ایم/کریڈٹ کارڈز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔