ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل نے  اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پولیس افسران، اہلکاروں اور سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل نے ایس ایچ اوز اور پولیس سٹاف کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی خدمت کے معیار اور محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں