موٹر وہیکلز اینڈ سرٹیفکیشن سنٹر کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

موٹر وہیکلز اینڈ سرٹیفکیشن سنٹر کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ، عملے کی کمی کے باعث کام انتہائی سست

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹوبہ گوجرہ مین روڈ پر تھانہ صدر کے قریب قائم موٹر وہیکلز اینڈ سرٹیفکیشن سنٹر کے باہر روزانہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنا معمول بن چکا ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شدید گرمی کے موسم میں شہری گھنٹوں تک اپنی گاڑیوں میں یا کھلے آسمان تلے انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال میں بالخصوص بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق عملے کی کمی، سسٹم کی سست روی اور غیر ضروری پیچیدگیوں کے باعث مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بعض اوقات عملے کے نامناسب رویے کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں، جبکہ ایک ہی نوعیت کے کام کے لیے شہریوں کو بار بار کاؤنٹرز کے چکر لگوانے پڑتے ہیں، جس سے وقت کے ضیاع اور ذہنی کوفت میں اضافہ ہوتا ہے ۔مین شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاروں کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہتا ہے اور حادثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سنٹر میں عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں