بھوانہ پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، 2460 گرام ہیروئن برآمد
بھوانہ(نمائندہ دنیا)تھانہ بھوانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزموں کو گرفتار کر لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اسداللہ نے خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2460 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔گرفتار ملز موں کے خلاف تھانہ بھوانہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔