زرعی ٹیکس کے مؤثر نفاذ سے 15کھرب روپے تک آمدن ممکن :شہباز احمد گجر ایڈوکیٹ
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا )جمعیت العلماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اگر حکمران طبقہ جاگیرداروں سے زرعی ٹیکس معقول شرح سے وصول کرے تو پندرہ کھرب روپے سے زائد آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔۔۔
جس سے بجٹ خسارے کا بڑا حصہ پورا کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فکس انکم ٹیکس اسکیم فوری طور پر نافذ کی جائے جبکہ ایف بی آر کی مکمل تنظیم نو ناگزیر ہو چکی ہے ۔ ٹیکس چوری نے ملک کی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔شہباز احمد گجر ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ نوکر شاہی کے اخراجات پر بھی نظرِ ثانی کی ضرورت ہے تاکہ قومی وسائل کا درست استعمال ممکن بنایا جا سکے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے ۔