معیاری تعلیم کے فروغ سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا :محمد شعیب اسلم

معیاری تعلیم کے فروغ  سے ہی پاکستان ترقی کی راہ  پر گامزن ہو سکتا :محمد شعیب اسلم

کمالیہ (نمائندہ دنیا)معروف ماہر تعلیم محمد شعیب اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار معیاری تعلیم کے فروغ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ طلبہ میں تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔محمد شعیب اسلم نے کہا کہ ملک میں یکساں اور معیاری نظامِ تعلیم کے نفاذ، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔انہوں نے یہ بات مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ، تعلیمی اداروں اور حکومتی اداروں کو مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی تاکہ نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں