پولیس آفیسر اور شاعر ضیاء پرویز کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ادب انسانی احساسات کا آئینہ ہوتا ہے اور کچھ لوگ اپنے لفظوں سے دلوں میں ایسی جگہ بنا لیتے ہیں جو دیر تک قائم رہتی ہے۔
ضیاء پرویز بھی انہی تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو سادہ مگر اثر انگیز لہجے میں محبت، زندگی اور انسانی رشتوں کو اپنی شاعری کا موضوع بناتے ہیں۔اردو اور پنجابی زبان سے گہری محبت رکھنے والے ضیاء پرویز نہ صرف ایک حساس شاعر ہیں بلکہ کتاب دوستی اور کلاسیکی ادب سے بھی گہرا شغف رکھتے ہیں۔ان کی ادبی خدمات میں اب تک چار شعری مجموعے شامل ہیں جنہیں قارئین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ ان کی شاعری میں محبت کی لطافت، معاشرتی احساس اور دھرتی کی خوشبو نمایاں دکھائی دیتی ہے ۔ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں اظہار کی صلاحیت انہیں اپنے ہم عصروں سے منفرد بناتی ہے ۔