ٹوبہ :محرم اور مون سون ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد کیا۔
صدارت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کی۔ڈپٹی کمشنر نے مون سون بارشوں اور ممکنہ فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کی تیاریوں، دستیاب مشینری، افرادی قوت اور رسپانس پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، طبی سہولیات، بجلی کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔