محرم میں امن و امان کیلئے جھنگ پولیس کے اقدامات جاری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جھنگ پولیس کے عملی اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علما کرام، امن کمیٹی کے اراکین، جلوسوں اور مجالس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے تفصیلی ملاقات کی۔