ڈی سی چنیوٹ کی کھلی کچہری مسائل کے حل کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے صفائی ستھرائی، تجاوزات، صحت، تعلیم، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی مسائل پیش کیے گئے ۔