جھنگ :مبینہ غفلت کا معاملہ نرسنگ کالج کی پرنسپل کو ہٹا دیا
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جھنگ میں مبینہ طبی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
سینئر ڈاکٹر سہراب خان سیال کے بھتیجے کو حادثے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں لواحقین کے مطابق طبی عملے کا رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا۔واقعے کے بعد ہسپتال میں نرسز اور لواحقین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ واقعے کے تناظر میں حکومت پنجاب کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج آف نرسنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کی پرنسپل مسمات شہناز کوثر (BS-18) کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔