چنیوٹ:مختلف علاقوں سے 11 اشتہاری گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔
ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت پولیس ٹیموں کا مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 11 اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔ ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔