غیر قانونی آتشبازی فیکٹری کیخلاف کریک ڈاؤن، سامان تلف

غیر قانونی آتشبازی فیکٹری کیخلاف کریک ڈاؤن، سامان تلف

کارخانے کو مسمار کر دیا گیا، بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی: ڈی ایس پی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) پولیس نے غیر قانونی آتش بازی بنانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد اور تیار شدہ سامان تلف کر دیا۔ایس پی جڑانوالہ محمد اختر ونیس کی ہدایت پر ڈی ایس پی جڑانوالہ ساجد محمود سوہل کی زیر نگرانی تھانہ صدر پولیس نے 113 گ ب میں کارروائی کی، جہاں غیر قانونی طور پر آتش بازی تیار کرنے والے ایک کارخانے کو مسمار کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران آتش بازی کی تیاری میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں خام مال، بارودی مواد اور تیار شدہ سامان قبضے میں لے لیا گیا، جسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تلف کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل نے کہا کہ غیر قانونی آتش بازی کے کارخانے انسانی جانوں اور املاک کے لیے شدید خطرہ ہیں، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں