چنیوٹ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی

چنیوٹ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم  بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ساہیوال روڈ کوٹ لالہ، تحصیل لالیاں کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 سالہ محمد حسنین، 4 سالہ محمد ثقلین (ولد قاسم علی)، 30 سالہ ارم (زوجہ قاسم علی)، 21 سالہ حسن علی (ولد عمردراز)، 28 سالہ نعیم (ولد ممتاز) اور 25 سالہ علی (ولد نور محمد) زخمی ہوئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں