ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ  ایک شخص شدید زخمی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا (تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے کوٹلی باقر شاہ لنک روڈ پر دوسہ کالونی بند اور بھٹہ کے درمیان مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،

جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تصدق مہدی سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ تین مسلح افراد نے اسے روک لیا اور اس کی جیب سے 1500 روپے نقدی چھین لیے ۔ شور مچانے پر ملزمان نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولیاں اس کی دونوں ٹانگوں میں لگیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں