تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں نیا ٹرانسفارمر نصب، بجلی بحال

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ  میں نیا ٹرانسفارمر نصب، بجلی بحال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کا ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث ہسپتال کا بجلی کا نظام شدید متاثر ہوگیا تھا،

جس سے مریضوں اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر سماجی کارکن ملک عبدالحفیظ نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں ہسپتال میں نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا، جس کے بعد بجلی کی فراہمی اور ہسپتال کا معمول کا نظام بحال ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں