ری سائیکلنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
50 سے زائد اداروں اور چھ ممالک کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)سرینا ہوٹل فیصل آباد میں منعقدہ ری سائیکلنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس (ICOR-2026) کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، جس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے ماہرین تعلیم، صنعت کاروں، پالیسی سازوں، کاروباری شخصیات اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ری سائیکلنگ، وسائل کے مؤثر استعمال اور پائیدار ترقی سے متعلق جدید حل اور حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی آف کمالیہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس میں 50 سے زائد اداروں اور چھ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔