سابقہ رنجش ،شہری کو گن پوائنٹ پر اغوا ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش ،شہری کو گن پوائنٹ پر اغوا ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملز موں نے عباس کے بھائی اویس کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور تشدد کا مشانہ بنایا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں عباس نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے بھائی اویس کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور ملز م فائرنگ کرتے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں