حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کی بکریاں چوری

حویلی سے قیمتی اور نایاب  نسل کی بکریاں چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کی بکریاں چوری کر لی گئیں۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں انور نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے رات کی تاریکی میں اس کی حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کی بکریاں اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں