جڑانوالہ: اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی کلینک سیل

جڑانوالہ: اتائیوں کیخلاف  کریک ڈاؤن، غیر قانونی کلینک سیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)مکوانہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سومیہ جمیل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی کلینک سیل کر دیا

جبکہ بھاری مقدار میں ایلوپیتھک ادویات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈاکٹر سومیہ جمیل نے مکوانہ کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے ۔ کارروائی کے دوران متعدد اتائی کلینکس کے مالکان محکمہ صحت کی ٹیم کو دیکھ کر اپنے مراکز بند کر کے فرار ہو گئے ، تاہم ایک غیر قانونی کلینک کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں