لفٹ کے بہانے خاتون کو زیورات، نقدی سے محروم کر دیا

لفٹ کے بہانے خاتون کو زیورات، نقدی سے محروم کر دیا

شاہ محمد کی والدہ کو نو سر باز ویران علاقے میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو زیورات، نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں شاہ محمد نامی شہری کی والدہ کو نامعلوم نوسر بازوں نے لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھالیا اور راستے میں گن پوائنٹ پر نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا اور ویران علاقے میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں