سولر پینل دکان سے 7 لاکھ 75 ہزار کے 6 انورٹر چوری
نوسربازوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے ، مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی کے علاقہ سرگودھا روڈ پر نوسرباز سولر پینل کی ایک دکان سے 7 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے 6 انورٹر چوری کر کے فرار ہو گئے ۔چار نوسربازوں نے سولر پینل کی دکان پر آ کر پرانے انورٹر دکھا کر نئے انورٹر لے اڑے ۔ واردات میں مختلف اقسام کے انورٹر شامل ہیں جن میں 105 کلو واٹ کے 2 انورٹر، 5.8 کلو واٹ کا 1 انورٹر، 6 کلو واٹ کا 1 انورٹر، 8.2 کلو واٹ کا 1 انورٹر اور نیو جاپان سولر سے 1 عدد ہیوی انورٹر شامل ہے ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کو دکان سے سامان لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔دکاندار ملک اجمل خان کی جانب سے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے ، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔