پیرا :سارجنٹ ڈرائیورکی اسامیوں کیلئے 11 امیدوار کامیاب

پیرا :سارجنٹ ڈرائیورکی اسامیوں کیلئے 11 امیدوار کامیاب

قصور میں 12اسامیوں کیلئے 4، اوکاڑہ کی 10اسامیوں کیلئے 8 امیدواروں کی کامیابی

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 23 تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لاہور ضلع میں سارجنٹ ڈرائیور کی 65 اسامیوں کے لیے 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں ،راولپنڈی ضلع میں سارجنٹ کی 24 اسامیوں کے لیے 9 امیدوار، جہلم ضلع میں سارجنٹ کی 12 اسامیوں کے لیے 6 امیدوار، کوٹ ادو ضلع میں سارجنٹ کی 6 اسامیوں کے لیے 6 امیدوار، حافظ آباد ضلع میں سارجنٹ کی 6 اسامیوں کے لیے 7 امیدوار، اٹک ضلع میں سارجنٹ کی 17 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار اور تلہ گنگ ضلع میں سارجنٹ کی 4 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں،قصور ضلع میں 12 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار، اوکاڑہ ضلع میں 10 اسامیوں کے لیے 8 امیدوار، پاکپتن ضلع میں 6 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار، ساہیوال ضلع میں 7 اسامیوں کے لیے 4امیدوار، شیخوپورہ ضلع میں 14 اسامیوں کے لیے 5 امیدوار، بہاولنگر ضلع میں 14 اسامیوں کے لیے 14 امیدوار، خوشاب ضلع میں 12 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار، ملتان ضلع میں 14 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار اور رحیم یار خان ضلع میں 12اسامیوں کے لیے 2امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں