ایل ڈی اے: سکیموں کیلئے پونے 2 ارب مختص کرنیکی تجویز
شہرکے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز ایک بار پھر ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنا دیے گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق جاری سکیموں کی تکمیل کیلئے 1ارب 729 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، ترقیاتی منصوبوں میں انفراسٹرکچر کے کئی اہم جاری پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔شہرکے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز ایک بار پھر ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنا دیے گئے ،کسی نئے میگا پراجیکٹ کی منظوری بجٹ میں نہ دی گئی دریں اثنا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی سال 2026-27 میں محدود فنڈنگ کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ مجموعی طور پر 483 ملین روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جبکہ مختلف بڑے منصوبوں کے لیے بھاری تخمینوں کے باوجود فنڈز میں واضح کمی دیکھی گئی ہے ۔