الخدمت مائیکروفنانس کی پرفارمنس اینڈ پلاننگ کانفرنس اختتام پذیر

الخدمت مائیکروفنانس کی پرفارمنس  اینڈ پلاننگ کانفرنس اختتام پذیر

لاہور (سٹاف رپورٹر) الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کی تین روزہ سالانہ سٹریٹجک پرفارمنس اینڈ پلاننگ کانفرنس 2026لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔۔۔

 کانفرنس میں پاکستان بھر سے ریجنل کوآرڈینیٹرز، پروگرام منیجرز، فیلڈ نمائندگان، معاشی ماہرین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ \"اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدور ابرار احمد مگوں اور ذکراللہ مجاہد، پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے سی ای او عثمان نعیم ملک، ڈائریکٹر میاں بابر حمید، چیف فنانشل آفیسر رمیز راجہ سمیت دیگر ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں