ماموں کانجن: گراں فروشی پر متعدد دکانیں سیل اور جرمانے
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ابرار جٹ کی جانب سے گراں فروشوں اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
مختلف بازاروں اور دکانوں کے اچانک معائنے کے دوران چکن فروشوں، کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں اور سبزی و فروٹ فروشوں کو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور کم تولنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔علاوہ ازیں عوامی شکایات پر ایل پی جی گیس کی متعدد دکانوں کو مہنگے داموں گیس فروخت کرنے پر جرمانے عائد کرتے ہوئے سیل بھی کر دیا گیا۔