جڑانوالہ میں صحت کی سہولیات ناکافی خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

 جڑانوالہ میں صحت کی سہولیات ناکافی  خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)معروف سماجی شخصیت و ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں جڑانوالہ کی صحت کے شعبے کے لیے مناسب فنڈز مختص کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہونے کے باوجود جڑانوالہ بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہے اور مریضوں کو فیصل آباد ریفر کیا جاتا ہے ۔

ڈاکٹرز کی شدید کمی اور جدید طبی آلات کی عدم دستیابی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میاں نواز شریف جنرل ہسپتال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مناسب فنڈز رکھے جائیں، ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا جائے اور 60 بیڈ پر مشتمل ٹراما سنٹر قائم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں