بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا، جو مین روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لیے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔