گجرات چیمبر کے وفد کی پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن میں شرکت

 گجرات چیمبر کے وفد کی پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن میں شرکت

سپیکر ملک احمد خان سے ملاقات ، صنعتی ترقی ، سرمایہ کاری ، معاشی اصلاحات پرگفتگو

گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر احمد حسن اور گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود کی زیر قیادت پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔ گجرات چیمبر کے وفد میں منیر پشاوری، مرزا اویس عرفان، مہر عبدلرحمن، حاجی غلام مصطفی، ملک حمزہ ، عدنان اقبال مکی ، حاجی زاہد، خالد پرویز بٹ شامل تھے ۔ بجٹ اجلاس کے بعد احمد حسن صدر گجرات چیمبر اور وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ صدر گجرات چیمبر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو گجرات شہر اور صنعت و تجارت کا تعارف کرایا اور گجرات چیمبر کی سروسز کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کاروباری طبقے کے اہم مسائل اجاگر کرتے ہوئے معاشی ترقی کےلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ صدر گجرات چیمبر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو گجرات چیمبر کے دورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی ،پنجاب اسمبلی نے گجرات چیمبر کی جانب سے کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ تجارت، صنعت اور معاشی ترقی کے فروغ کےلئے ہر ممکن تعاون اور اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں