شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا
چک 272 گ ب میں دیرینہ دشمنی پر ایک حویلی پر دھاوابولاگیا،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اسلحے کے زور پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک 272 گ ب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مسلح ملزموں نے ایک حویلی پر دھاوا بول کر مخالفین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ حملے کے دوران گلزار احمد، مبشر عباس، عرفان اقبال اور منظور حسین شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں اکبر، مصطفیٰ، غلام مصطفیٰ اور انتظار کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔