ٹو بہ :محرم الحرام فلیگ مارچ امن و امان کے قیام کا عزم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او اخلاق اﷲ تارڑ کی قیادت میں محرم الحرام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتا ہوا شہباز چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اولین ترجیح ہے اور فول پروف سکیورٹی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔