گمشدہ 10 سالہ بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے

 گمشدہ 10 سالہ بچہ تلاش  کرکے والدین کے حوالے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھر سے لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے سرسید ٹا¶ن سے 10 سالہ عاصم کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور بچے کو تلاش کر لیا۔ بعد ازاں والدین سے رابطہ کرکے بچہ ان کے حوالے کر دیا گیا۔ ورثا نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر فیکٹری ایریا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں