کیتھ لیب ، ٹف ٹائلز کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم
ٹف ٹائلز کی تنصیب آمدورفت میں آسانی ہوگی :ڈپٹی کمشنر خالد جاوید
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا انہوں نے کیتھ لیب کے باہر ٹف ٹائلز کے کام کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ٹف ٹائلز کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیتھ لیب کے باہر ٹف ٹائلز کی تنصیب سے مریضوں اور لواحقین کو آمدورفت میں بہتر سہولت میسر آئے گی ٹف ٹائلز کے کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال ، سی او ضلع کونسل و بلدیہ وہاڑی ساجد محمود ، سب انجینئر راؤ عدیل دیگر افسران موجود تھے ۔